کرونا وائرس یا کشمیر کی بد دعا

گزشتہ چند مہینوں سے جنت نظیر وادی میں انتہا پسند ہندوں نے کرفیو نافظ کر رکھا ہے اور معصوم کشمیری لوگوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں۔ کئی مسلمان ملکوں بالخصوص پاکستان ترکی اور سعودی عرب نے اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی مگر پھر پیچھے مڑ گئے۔


کافی حکمرانوں نے اس معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی مگر وہ بھی ناکام رہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ثالثی کی پیشکش کی مگر انتہا پسند ہندو حکمران مودی نے یہ کہ کر مسترد کر دیا کہ یہ پاکستان اور ہندوستان کا آپسی معاملہ ہے۔


کچھ دن تو ریلیاں بھی نکالی گئیں جلسے کئیے گئے اور سیاہ پٹیاں باندھی گئیں مگر اس کے بعد معمول کے مطابق سب لوگ اپنے کام پر لگ گئے۔


کسی کو سیاست سے فرصت نہیں تو کوئی اپنا گریبان بچانے میں لگ گیا۔ سب اندھے بہرے گونگے ہوتے گئے۔


عالمی دنیا کی برائے نام تنظیم اقوام متحدہ جو کہ پوری دنیا کو انصاف دلانے کی ٹھیکیدار بنی بھرتی ہے اس نے بھی کچھ نہیں کیا۔ اور ہندوستان بدستور اپنے ظلم بڑھاتا چلا گیا۔


ادھر RSS کے گنڈوں نے انڈیا میں بھی مسلمانوں کا جینا مشکل کر رکھا ہے۔ بس کہیں مسلمان دکھا نہیں اور ظلم ڈھانا شروع کر دیئے۔ 


کسی کو گئے کے نام پر تو کسی کو مندر کے نام پر بلا وجہ قتل کرنا ایک معمول بن چکا ہے۔ انڈیا میں اب تک ہزاروں معصوم مسلمان انتہا پسند ہندوں کی بھیںٹ چڑھ چکے ہیں۔


ادھر اسرائیلی فوج نے بھی مسلمانوں کا قتل عام شروع کر رکھا تھا۔ پچھلے چند ماہ مسلم دنیا کے سب سے مشکل دن ہو گزرے ہیں۔ اور اس کے برعکس امریکہ اور مسلم دشمن ملک اور ترقی کرتے گئے۔


کیا اللہ تعالی یہ سب نہیں دیکھ رہا تھا۔ جب انسان بے بس ہو جاتے ہیں اور جب ظلم کی انتہا ہو جائے تو پھر اللہ کا عذاب آتا ہے۔


بے شک وہ قومیں جو کمزور طبقے پر ظلم ڈھاتی تھیں ۔ اللہ نے انہیں تباہ ع برباد کر دیا۔ فرعون کی مثال پوری دنیا کے سامنے ہے۔ کہ کس طرح وہ نعوذبااللہ خدائی کا دعوہ کرتا تھا پھر اللہ نے اسے کیسے عبرت بنا دیا۔


مگر لوگ سوچتے نہیں۔ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا یہ وائرس جس کو (COVID-19) کہا گیا ہے اس وقت پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے اور پوری دنیا اس وقت خوف و حراس میں ہے۔


کئی ممالک جو کہ خود کو سپر پاور کہتے تھے اور پوری دنیا سے جنگ کرنے کا دعوہ کرتے تھے آج وہ ایک وائرس کی وجہ سے خود خوف میں ڈوبے ہیں۔


ایسے بڑے بڑے ملک جو کہ ترقی کر کے بہت آگے چلے گئے تھے پھر اپنی اوقات میں آ گئے ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سے بچتا کون ہے۔
یہ اللہ کا بھیجا ہوا عزاب ہے اور اس سے وہی بچ سکتا ہے جو اللہ پر یقین کامل رکھتا ہو۔


میرا اپنا خیال ہے کہ اگر پوری دنیا مل کر مسلمانوں کو انصاف دیتے یعنی انکو سکون سے آزاد رہنے دیتے تو یہ نوبت نہ آتی۔


بے شک اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ یہ عذاب اسی نے نازل کیا ہے اور اس کو دور کرنے والا بھی وہی ہے۔


اس لیے مسلمان دشمن ملکوں سے میں گزارش کرتا ہوں کے دنیا میں جہاں کہیں بھی کسی طبقے پر بھی ظلم ہو رہے ہیں روک دئیے جائیں یہ وائرس اپنے آپ چلا جائے گا۔


ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ اس وبا کا علاج نہیں مگر قرآن کہتا ہے کہ اللہ نے ہر بیماری کا علاج بنایا ہے۔ 
اس لیے اللہ پر یقین رکھیں خاص طور پر کشمیر سے کرفیو ختم کریں اور کشمیریوں کو انکا حق دیں تو اللہ تعالی رحم فرمائے گا۔
میری بھی دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو اس کرونا سے بچائے۔
آمین!
محمد اعجاز عباسی 
30 مارچ 2020

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی