‏یورپی یونین کے جی ایس پلس معاہدے سے 
پاکستان کی تجارت مستفید ہوئی ہے۔ جی ایس پی پلس معاہدے میں شامل انسانی حقوق کے 6 کنونشنز سمیت ہم ان تمام 27 بین الاقوامی کنونشز جن کا پاکستان حصہ ہے، کے تحت اپنے ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ یہ معاہدے ہمارے لئے سودمند ہیں۔


‏ہم نے وراثت میں خواتین کاحصہ یقینی بنانے کیلئےقانون نافذکیاجبکہ بچوں سےمزدوری کےانسداد، خواجہ سراؤں کےمفادات کےتحفظ، تشدد سمیت دیگرموضوعات پرقوانین میں سےسقم ہٹانے،اہل صحافت/شعبہ ابلاغ سےمنسلک پیشہ ورافرادکی حفاظت سمیت دیگرانسانی حقوق کےحوالےسےاپنی ذمہ داریاں نبھانےکیلئےپرعزم ہیں

‏یورپی یونین 1ارب درختوں کی تنصیب سمیت ماحولیات کےتحفظ کیلئےہمارے اقدامات اورانسانی حقوق کےحوالےسےقومی منصوبہ عمل کی تحسین کرچکی ہے۔چونکہ GSP پلس ہماری تجارت و معیشت کیلئے سودمند ثابت ہورہاہےچنانچہ قوم کےبہترین مفاد میں ہم انسانی حقوق سے متعلق اپنے فرائض نبھانے کیلئےپرعزم ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی