*غیر اخلاقی خواہشات کی تکمیل پر مجبور کرنے والا ملزم گرفتار*

سائبر کرائم ونگ (گوجرانوالہ زون) نےملزم کو متاثرہ خاتون کو ہراساں کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔ملزم متاثرہ خاتون کو غیر اخلاقی ویڈیوز  اورتصاویرکو نشر کرنے کے بہانے   ہراساں کرتا۔

ملزم متاثرہ خاتون کی والدہ اور بہن سے غیر اخلاقی اور نازیبا  خواہشات کی تکمیل کے لیے ملاقات کا بندوبست کرنے کا کہتا ایسا نہ کرنے کی صورت میں اس کی ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دیتا۔متاثرہ خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے انچارج سائبر کرائم ونگ واصف جواد کی جانب سے فوری ریڈنگ ٹیم تشکیل دی گئی۔

 ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے قبضے سے موبائل فون برآمد ہوا جس میں انتہائی غیر اخلاقی مواد موجود تھا  بعد ازاں ملزم کا موبائل ضبط کرکے قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر تلف کردی گئی ملزم نے تمام الزامات کا اعتراف بھی کیا۔ 

اس کے نتیجے میں ملزم کے خلاف پروبیشن اف الیکٹرونک کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی اور مزید انکشافات کے لئے تفتیش جاری ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی